Advertisement
تجارت

انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ایف بی آر نے بتا دیا

جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایف بی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 29th 2025, 4:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ایف بی آر نے بتا دیا

اسلا م آباد: مالی سال 2024-25 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کےحوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) نے وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر نے شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا ہے کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

وضاحتی بیان میں ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کی اکثریت ایسے علاقوں میں مقیم ہے جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ہیں اور ان کے پاس ریٹرن فائل کرنے کی اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کافی وقت ہے۔

تاہم، جو ٹیکس دہندگان مقررہ وقت پر ریٹرن فائل کریں گے وہ ان سزاؤں سے مستثنیٰ رہیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام تنخواہ دار اور کاروباری افراد پر لازم ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ ادارہ ریجنل ٹیکس دفاتر (RTOs) اور ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 4 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 3 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 4 دن قبل
Advertisement