بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، معاشی معاملات، بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کیلئے بانی نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کوبھی طلب کرلیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

