وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ، آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی بات کہاں سے آئی ابھی تک اس کا علم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تراڑکھل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جو مہم چلارہے ہیں اس پر دو چیزیں کہنا چاہتا ہوں، یہ کہا جارہا ہے کہ میں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں، آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی بات کہاں سے آئی ابھی تک اس کا علم نہیں، 1948میں یواین سیکیورٹی کونسل کی دو قراردادیں تھیں، قراردادوں کے مطابق دنیا نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کے فیصلے کا حق دیا تھا، یواین قراردادوں کے تحت کشمیر کے لوگوں نے فیصلہ کرنا تھا، کشمیر کے لوگوں نے فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جانا ہے یا پاکستان کے ساتھ، انشااللہ ایک دن آئے گا کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔
عمران خان نے کہا کہ انشااللہ ایک دن آئے گا کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کشمیری عوام خود فیصلہ کریں گے کہ وہ بھارت نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، میری حکومت بھی ریفرنڈم کرائے گی کہ آپ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال کی دونوں حکومتوں کو دیکھ لیں، کیا 10 سالوں میں دنیا میں کشمیر کا کسی نے نام لیا، ہماری حکومت کے 3 سال دیکھ لیں، مودی جہاں جاتا ہے کہتا ہے پاکستان دہشتگرد ملک ہے، مودی کشمیریوں پر تشدد کررہا ہے، مودی کو منتیں کر کے شادی پر بلایا، آپکے آنے سے رونق ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرداری کو پیسے ملنے سے وقت ملتا تو کشمیر کی بات کرتا، سنا ہے کشمیر کمیڑی پر کوئی ڈیزل تھا، کشمیر کا معاملہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا، کشمیر کے معاملے پر بات کرتا ہوں کرتا رہوں گا، غربت کم کرنے کیلئے 2 پروگرام چلائیں گے، احساس پروگرام سے نچلے طبقے کو سبسڈی دیں گے، کامیاب پروگرام سے ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز دی ہے، تیزی سے غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے، کے پی میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہوا، سب سے پہلے آزاد کشمیر میں غربت کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شرکت سے کے پی میں تباہی مچی، کے پی میں اقتدار میں آئے تو روزگار ختم تھا، فیکٹریاں بند تھی، الیکشن آنے لگتا ہے تو کہتے ہیں دھاندلی ہوگئی، ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا امپائر ہو، نوازشریف نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، جب نوازشریف آؤٹ ہوتا تھا تو وہ امپائر نو بال کر دیتے تھے، ہم دنیا میں پہلی بار نیوٹرل امپائر لیکر آئے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ایک سال سے کہہ رہے ہیں بیٹھ کر اصلاحات کریں، ایسے الیکشن ہوں ہار ماننے والا ہار تسلیم کرے، انتخا بی اصلاحات پر اپوزیشن نہیں آتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت، عملہ اور الیکشن کمیشن آپکا، دھاندلی ہم کریں گے؟ فنانس منسٹر بنے تو اپنے امپائر لیکر گراؤنڈ میں آتے تھے، ابھی سے یہ بات چیت شروع ہوگئی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل



