مبئی: بھارتی بزنس مین راج کندرا جن کو حال ہی میں فحش فلموں کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس پر ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹھی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پہلی بار ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور ان سے ابھرنے کے بارے میں بات کی۔
شلپا شیٹھی نے انسٹا اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا ’’غصے میں پیچھے کی جانب مت دیکھو یا خوف میں آگے کی جانب مت دیکھو لیکن اپنے آس پاس سے باخبر رہو۔‘‘
اداکارہ شلپا شیٹھی نے مزید لکھا میں گہری سانس لیتی ہوں یہ جان کر کہ میں خوش قسمت ہوں کہ زندہ ہوں۔ میں نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا اور مستقبل میں بھی میں مشکلات کا سامنا کروں گی اور ان مشکلات سے ابھروں گی۔ مجھے آج اپنی زندگی جینے کے لیے کسی چیز سے غافل ہونے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے اداکارہ کے شوہر راج کندرا سمیت 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔
راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت تمام تر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد راج کندرا کو اس کیس میں بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا سمیت ان کے ساتھی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک معاہدہ ختم ہوجانے کے سبب ان کی ویڈیوز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا گیاہے۔

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 15 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 19 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 19 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 18 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 14 گھنٹے قبل








