آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ بات چیت اور جمہوری عمل ہے، اور مظاہرین کو بھی اسی جذبے کے ساتھ جواب دینا چاہیے


وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین پر مشتمل اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جسے ایک خوش آئند اور درست سمت میں مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
کمیٹی میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف، احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ اور دیگر سینئر رہنما شامل ہیں۔ وزیراعظم پہلے ہی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کو مظفرآباد بھیج کر مظاہرین سے ابتدائی مذاکرات کر چکے ہیں، جن میں بعض مطالبات تسلیم کیے گئے تھے۔
وزیراعظم نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صرف مذاکراتی کمیٹی ہی نہیں بنائی بلکہ ناخوشگوار واقعات کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان اقدامات کو وزیراعظم کی کشمیری عوام سے گہری وابستگی اور جمہوریت پسندی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ بات چیت اور جمہوری عمل ہے، اور مظاہرین کو بھی اسی جذبے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس کے مقاصد پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور شہریوں کے آئینی حقِ احتجاج کا احترام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی، جن پر فوری عملدرآمد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم وطن واپسی کے بعد مذاکراتی عمل کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پردھاوا بول دیا،کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ
- 4 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے،مندوب عاصم افتخار
- 6 گھنٹے قبل

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

جوا یپ کیس: عدالت نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں اے آئی سے لیس جدید گنز کا استعمال
- 7 گھنٹے قبل

چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،صدر مملکت کا انٹرویو
- 6 گھنٹے قبل
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 2 گھنٹے قبل