اے بی ڈویلیئرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو ہر صورت سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اور کھیل کی خوشی کو کھیل کی اصل روح کے مطابق منایا جانا چاہیے


جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے مبینہ غیر پیشہ ورانہ رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم غالباً ٹرافی حاصل کرنے کے وقت جذباتی طور پر خوش نظر نہیں آئی، لیکن کھیل کے جذبے کو ایسے لمحات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
اے بی ڈویلیئرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو ہر صورت سیاست سے دور رکھنا چاہیے، اور کھیل کی خوشی کو کھیل کی اصل روح کے مطابق منایا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں جو کچھ دیکھنے کو ملا، وہ باعثِ تشویش تھا اور دل کو ٹھیس پہنچانے والا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی صورتحال کا جلد حل نکالا جائے گا، کیونکہ ایسی باتیں نہ صرف کھیل بلکہ کھلاڑیوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہیں۔
سابق اسٹار بلے باز نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ میدان میں سیاسی عناصر کی مداخلت کے سخت خلاف ہیں، کیونکہ یہ رجحان کھیل کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے۔

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 13 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 11 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 11 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 12 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 11 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 13 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 12 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 12 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 12 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 12 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 11 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 14 days ago






