کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہوش کے ناخن لے اور کشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام مطالبات کا فوری، پائیدار اور پرامن حل نکالا جائے

سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری محمد سرور نے آزاد کشمیر میں جاری صورتحال کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت کے بجائے دانشمندی، مکالمے اور تدبر سے حالات کو سنبھالے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت معاملہ فہم اور دوراندیش قیادت کی ضرورت ہے، جو کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبات کو سنجیدگی سے سنے اور ان کا پائیدار حل نکالے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت نے طاقت کے استعمال سے صورتحال کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں۔

انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہوش کے ناخن لے اور کشمیر کی تمام قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام مطالبات کا فوری، پائیدار اور پرامن حل نکالا جائے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ وہ گزشتہ 50 برس سے کشمیری کمیونٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت، وفاداری اور استقامت کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





