خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع قمر دین گڑھی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب سڑک کنارے نصب بارودی مواد اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔