مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ 25 جولائی کو صرف تیر چلے گا : بلاول بھٹو
مظفرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو مظفرآباد میں تیر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کے جیالے دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تین نسلوں سے آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں اور بھٹو خاندان تین نسلوں سے آزاد کشمیر کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ عید کا تیسرا دن کشمیریوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد والوں نے اسلام آباد اور دلی والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ 25 جولائی کو صرف تیر چلے گا۔
انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے 11 جماعتوں کے ساتھ مظفرآباد میں جلسہ کیا تھا لیکن ہم نے پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم صرف کشمیری عوام کی ڈکٹیشن پر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم عوامی اور جیالا وزیراعظم بنا کررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ وزیراعظم بنائیں گے جو صرف کشمیر کے عوام کا حکم مانے گا کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کا ساتھ دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ ن نے مظفر آباد میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران کے دوران پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کمزور طبقے کا ساتھ دیتی ہے تو معیشت ترقی کرتی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 13 hours ago

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 13 hours ago

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 15 hours ago

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 12 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 9 hours ago

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 9 hours ago

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 11 hours ago

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 12 hours ago

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 14 hours ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 10 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 15 hours ago








