Advertisement

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 24th 2021, 10:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا، مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر زخموں کے متعدد نشان ہیں، مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد بھی فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے، تاہم اس کی رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے اس کیس میں ایک مشتبہ ملزم ظاہر جعفر کو حراست میں لے رکھا ہے، جس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے پروسیس شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر آفس آنے والی درخواست وزارت داخلہ بھجوائی جا چکی ہے اور اب وزرات داخلہ کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرے گی۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے

Advertisement
غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر  حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی  چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل  میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل

  • 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر  رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس  کل طلب

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر  رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب

  • 7 گھنٹے قبل
ایران کے بعد روس کی  بھی پاک افغانستان  کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش

  • 7 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا

  • 7 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک  میں  ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف

ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف

  • 28 منٹ قبل
Advertisement