Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کورونا وبا سے مزید 32افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 32افراد انتقال کر گئے جبکہ 1841کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 24th 2021, 11:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید32فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار971ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ01ہزار875ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ52ہزار 153ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 924افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ63ہزار 101ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 793افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 41ہزار495ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4411افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 29ہزار451کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 322مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد85 ہزار351جبکہ اموات کی تعداد790تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار639افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ122افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 22ہزار685ہوچکی ہے جبکہ 609افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1310 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ24 ہزار782مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • ایک دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • ایک دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • ایک دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 3 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • ایک دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • ایک دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • ایک دن قبل
Advertisement