بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، خواہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارس ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔
بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ھے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ھو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ھوگا۔ جسطرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بد ترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ھوئ اور…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 4, 2025
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا ، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔
اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے بھی بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 14 hours ago

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 14 hours ago

اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے والے صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے
- 2 hours ago

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 14 hours ago

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین اور بنگلادیش سمیت کئی ملکوں میں احتجاج
- 2 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم میں ٹھنڈ کا احساس
- 3 hours ago

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
- 20 minutes ago

فلپ مورس کا 6 اکتوبر سےاسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان
- 3 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت
- an hour ago

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- 3 hours ago

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 16 hours ago

گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
- 6 minutes ago