ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی


آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ می پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا تاہم ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہوچکے ہیں اور تمام میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 6 مارچ 2022کو نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کے سلسلےمیں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے 107رنز سے فتح سمیٹی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت
- 20 minutes ago

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 16 hours ago

فلپ مورس کا 6 اکتوبر سےاسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 16 hours ago

اس دفعہ بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیر دفاع
- 2 hours ago

اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے والے صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے
- an hour ago

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 13 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم میں ٹھنڈ کا احساس
- 2 hours ago

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 13 hours ago

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین اور بنگلادیش سمیت کئی ملکوں میں احتجاج
- an hour ago

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 15 hours ago

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 13 hours ago