بلوچستان : مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
کورکی میں جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے


بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود علاقے کو خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کلی آدم زئی کورکی کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو علاقے سے جانے کی اپیل کی، مگر دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کرتے رہے۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد قبائل نے اپنے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے۔ مقامی قبائل نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کو کسی صورت دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بہادر عوام پر فتنۃ الہندوستان کا اصل چہرہ اب واضح ہو چکا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور مقامی روایات پامال کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس فتنے کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ بلوچ اقدار سے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 19 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 9 گھنٹے قبل

