ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا


سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ٹرین کو کئی بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
رواں سال ستمبر میں بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں ایک بوگی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس واقعے میں 12 مسافر زخمی ہوئے تھے۔
اسی طرح رواں برس 4 اگست کو کولپور کے قریب بھی جعفر ایکسپریس پر حملے کی کوشش کی گئی، جب کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی تھی۔
اس سے قبل 11 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس پر بڑا دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا، جس میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، جن میں فوج، ایف سی، ریلوے اہلکار اور عام شہری شامل تھے۔ اس واقعے میں 354 یرغمالیوں کو بھی بازیاب کرایا گیا تھا۔
جون 2025 میں بھی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا نشانہ بنی تھی، جس سے چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل



