پینل میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امپائرز کو بھی نمایاں نمائندگی دی گئی ہے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 اور 2026 کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امپائرز کو بھی نمایاں نمائندگی دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل میچ آفیشلز پینل میں علی نقوی واحد میچ ریفری کے طور پر شامل کیے گئے ہیں جبکہ امپائرز کے شعبے میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز کو شامل کیا گیا ہے۔
PCB announces match officials' panel for 2025-26 season
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 7, 2025
Details here ⤵️ https://t.co/zEXH947tgp
سلیمہ امتیاز کی شمولیت پاکستانی کرکٹ میں خواتین کی شراکت کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز شامل ہیں، جو ملک بھر میں ڈومیسٹک اور دیگر اہم میچز میں آفیشیٹنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
امپائرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور باصلاحیت آفیشلز کو آگے لانے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 افراد شامل ہیں۔
پی سی بی نے ایمرجنگ پینل بھی تشکیل دیا ہے جس میں پاکستان بھر سے 40 امپائرز کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت دے کر مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔
پی سی بی کے مطابق مجموعی میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جو ملکی کرکٹ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کا مظہر ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل






