Advertisement
پاکستان

کل شام لال حویلی کے باہر سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کرونگا : شیخ رشید کادعوی ٰ

لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام7 بجے لال حویلی کے باہر سے تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کروں گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 25th 2021, 6:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہاکہ  پی ٹی آئی حکومت بنائے گی پھر ان کا رونا پیٹنا  سنیں، ابھی سے دھاندلی کا شور مچا دیا، انہوں نے ہار تسلیم نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ مریم نواز کی سیاست کو ان  کی زبان تباہ کر دے گی ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند کردہ ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے 'را' کے ایجنٹ مل رہے ہیں، لیگی قائد نے آج غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔نواز شریف اور ان کے خاندان نے قومی خزانہ لوٹا، ان کا پارٹی میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ۔  نواز شریف نے رضیہ بٹ کا ناول لگایا ہوا ہے، اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف ہائیبرڈا وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس تکلیف میں ہیں وہ انہوں نے خود منتخب کی، نواز شریف اور اس کے خاندان نے قوم کو سزا دی ہے۔ شہبازشریف سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ  شہباز شریف سیاست کے میدان سے لاپتہ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ  عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، داسو اور بھاشا ڈیم ملکی معیشت کا نقشہ بدل دیں گے، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کیلئے چین کا قانون لاؤں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، پی پی کو بھی کشمیر میں نون لیگ سے ایک آدھ سیٹ زیادہ مل جائے گی۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 12 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 17 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement