پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور : فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان ،لاہور اور راولپنڈی میں کورونا ویکسینشن کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے ،این سی او سی نے 14اگست تک پنجاب کے ان پانچ اضلاع کے18سال سے زائد عمر افراد کی 40فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیاہے ،لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ بھی کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے،این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا ، گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں ۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوے کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے خصوصی ویکسینیشن مہم کیلئے مائیکرو پلان تیار کر لیا ہے ،گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ میں 224،ملتان میں 250موبائل ٹیمیں قائم کی جائیں گی ،راولپنڈی میں 356 اورلاہور میں 528موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ہے۔ جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 10 hours ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 12 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 8 hours ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 12 hours ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 10 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago






