سکیورٹی فورسز کااورکزئی حملے میں ملوث دہشت گردوں کو بھرپور جواب ،تمام کے تمام جہنم واصل
لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب راحت اور9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا گیا


سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دے دیا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں حملے میں ملوث تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب راحت اور9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران 11 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی میں 19 دہشت گرد مارے گئے، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق دستے کی قیادت اور سیکنڈ اِن کمانڈ میجر طیب راحت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
دیگر شہید فوجیوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف
- 5 hours ago

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 6 hours ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 2 hours ago

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 15 minutes ago

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 5 hours ago

چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق میں انکشاف
- 7 hours ago

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- an hour ago

حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیر اعظم
- 7 hours ago

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 5 hours ago

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 6 hours ago

افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
- 4 hours ago
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago











