Advertisement
پاکستان

پاک فوج کا افغان جارحیت کا بھرپور جواب ،  افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ

بیشترافغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کربھاگ چکےہیں، سکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 12 2025، 10:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کا  افغان جارحیت کا بھرپور جواب ،  افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے  پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔ افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا  ہے۔ ان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ شدہ افغان پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔بیشترافغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کربھاگ چکےہیں۔ افغان فورسز کے خلاف پاک فوج کی یہ بڑی اور اہم کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement