وزیر اعلی کا انتخاب: پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے
وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان اسمبلی فلور پر پیش کریں گے، کسی کو باہر سے مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سہیل آفریدی


پشاور:خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گی۔ جس کے بعد پاکستان ،مسلم لیگ ن ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے اور تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔
اس حوالے سے ترجمان اے این پی انجینئراحسان اللہ نے کہا کہ کل اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کےانتخاب میں حصہ نہیں لیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے گی تاہم ہماری پارٹی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےحق میں بھی نہیں ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر عبد اللہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا ہے،جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا لطف الرحمٰن کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا،اپوزیشن اتحاد نے مولانا لطف الرحمٰن کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
اس حوالے سے مولانا عطاالرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گی، جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان اسمبلی فلور پر پیش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو باہر سے مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 8 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 8 گھنٹے قبل






