سرگودھا یونیورسٹی میں ’’ سوشل اینڈ کلچرل چینج تھرو آرٹ اینڈ ڈیزائن‘‘کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد
فنون انسانی شعور کو بیدار کرنے، معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس


سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیراہتمام ’’ سوشل اینڈ کلچرل چینج تھرو آرٹ اینڈ ڈیزائن‘‘کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا،جس کا مقصد فنونِ لطیفہ کے ذریعے سماجی آگاہی اور ثقافتی ارتقا کے عمل کو اجاگر کرنا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے فن اور ڈیزائن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنون انسانی شعور کو بیدار کرنے، معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی اس کاوش کو سراہا کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کو ایسے علمی مباحث میں شامل کر رہا ہے جو فن کو سماجی ترقی سے جوڑتے ہیں۔
سیمینار کے مہمان مقررین میں معروف آرٹ کریٹک اور بیگم نصرت بھٹو نیشنل یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ویژول آرٹس اینڈ ڈیزائن کے پروفیسر قدوس مرزا اور پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر ڈاکٹر کنول خالد شامل تھیں۔
دونوں مقررین نے فنونِ لطیفہ کے سماجی وثقافتی اثرات پر جامع گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فن سماجی رویوں کو بدلنے، ثقافتی خلیج کو پاٹنے اور معاشرتی تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔
پروفیسر قدوس مرزا نے اپنے خطاب میں فن اور معاشرے کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ تخلیقی اظہار ہمیشہ سے سماجی روایات کو چیلنج کرنے اور انسانی ہمدردی کو فروغ دینے کا ذریعہ رہا ہے۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر کنول خالد نے بطور فنکار اور ماہرِ تعلیم اپنے تجربات شیئر کیے اور کہا کہ بصری ثقافت سماجی مسائل کے حل اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
سیمینار میں طلبہ اور شرکاء کے لیے سوال وجواب کے سیشنز بھی شامل تھے، جن میں انہیں مقررین سے براہِ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا۔یہ پروگرام ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن مریم سیف کی زیر نگرانی اور لیکچرر مس ہما سجاد کی کوآرڈینیشن میں منعقد کیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 5 گھنٹے قبل

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 19 گھنٹے قبل

تیسر ا ون ڈے: پروٹیز کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام
- 17 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 32 منٹ قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 4 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 24 منٹ قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- ایک گھنٹہ قبل




.jpg&w=3840&q=75)








