غزہ امن مذاکرات:مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر جائیں گے
ان کوششوں سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، فلسطین کی خودمختار ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہونی چاہیے،دفتر خارجہ


اسلام آباد: وزیز اعظم شہباز شریف مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر غزہ امن مذاکرات میں شرکت کیلئے کل مصر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے، غزہ کے صورتحال سے متعلق شہباز شریف شرم الشیخ پیس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بیایا گیا ہے کہ وزیراعظم کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا ہے، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور دیگر وزرا بھی ہمراہ ہوں گے، شرم الشیخ پیس سمٹ غزہ کی صورتحال کے حل کےلیے منعقد کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق سمٹ یواین جنرل اسمبلی اجلاس پرشروع سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے 23 ستمبر کو امریکی صدر، 7 عرب اسلامی ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت کی تھی۔
جاری بیان میں مزید کہا گیاہے کہ عرب اسلامی ممالک نے امریکی صدرکی امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، عرب اسلامی ممالک نےغزہ میں جنگ بندی، انسانی بحران کے خاتمے کےعزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی سمٹ میں شرکت فلسطینی عوام کےحق خودارادیت کیلئےپاکستان کی تاریخی حمایت کی عکاس ہے۔ پاکستان کو امید ہے سمٹ مکمل اسرائیلی انخلا اور فلسطینی شہریوں کےتحفظ کا راستہ ہموار کرے گی، پاکستان کو توقع ہے قیدیوں کی رہائی، بےگھرافراد کی واپسی اور غزہ کی تعمیرنو میں پیشرفت ہوگی۔
ترجمان نےمزید کہا کہ پاکستان کو امید ہے ان کوششوں سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، فلسطین کی خودمختار ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہونی چاہیے، القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر قائم ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 10 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 12 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 11 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 9 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 8 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 7 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- ایک گھنٹہ قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 10 گھنٹے قبل








