لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا
دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300،کھیرا 80 سے بڑھ کر 140 شلجم 150 سے بڑھ کر 300 میتھی 200 سے بڑھ کر 400، پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے حوالےسے دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے،شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 8 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 8 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 8 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 9 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 9 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 9 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 10 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 11 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 9 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 9 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 10 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 8 دن قبل








