Advertisement
تجارت

لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا

دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 12th 2025, 10:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر 500 روپےکلو  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300،کھیرا 80 سے بڑھ کر 140 شلجم 150 سے بڑھ کر 300 میتھی 200 سے بڑھ کر 400،  پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالےسے دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے،شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement