پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے،اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا، امریکی صدر
جنگیں ختم کرانے میں ماہر ہوں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔
صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نےکہاکہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں نوبل انعام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔
اس سے قبل غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے اور یہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ لکا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل





