پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے


پاک افغان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 678 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گاڑیوں کے سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ریفائنریز اور پاور جنریشن سمیت کئی اہم شعبوں میں فروخت کے دباؤ کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس میں نمایاں حیثیت رکھنے والے اسٹاکس جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل اور یو بی ایل منفی زون میں ٹریڈ ہو رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 281.17 روپے سے کم ہو کر 281.15 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago







