حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے،رپورٹس


ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ میں ایک ہولناک بس حادثے کے نتیجےمیں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ملاوی اور زمبابوے کے شہری بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔
یہ بس جنوبی شہر گکویبرہا سے روانہ ہوئی تھی جو تقریباً 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرکے زمبابوے پہنچنے والی تھی،مسافروں میں ملاوی اور زمبابوے کے وہ شہری شامل تھے جو جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کرتے تھے۔
اس حوالے سے لیمپوپو صوبے کی وزیرِ ٹرانسپورٹ وائلٹ متھیے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب زمبابوے جانے والی ایک مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے نکل کر سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 40 لاشوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بچاؤ کا کام تاحال جاری ہے،جبکہ 38 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں مزید لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وائلٹ متھیے نے کہا کہ حادثے کی ابتدائی وجوہات میں ڈرائیورکی تھکن یا گاڑی میں فنی خرابی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 3 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 4 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 38 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 3 گھنٹے قبل