Advertisement

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 13th 2025, 7:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی افریقہ میں المناک  بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ میں ایک ہولناک بس حادثے کے نتیجےمیں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہوگئے  جن میں ملاوی اور زمبابوے کے شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس حادثہ زمبابوے کی سرحد سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔

یہ بس جنوبی شہر گکویبرہا سے روانہ ہوئی تھی جو تقریباً 1500 کلومیٹر کا سفر طے کرکے زمبابوے پہنچنے والی تھی،مسافروں میں ملاوی اور زمبابوے کے وہ شہری شامل تھے جو جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کرتے تھے۔

اس حوالے سے لیمپوپو صوبے کی وزیرِ ٹرانسپورٹ وائلٹ متھیے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب زمبابوے جانے والی ایک مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے نکل کر سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 40 لاشوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بچاؤ کا کام تاحال جاری ہے،جبکہ  38 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں مزید لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

وائلٹ متھیے نے کہا کہ حادثے کی ابتدائی وجوہات میں ڈرائیورکی تھکن یا گاڑی میں فنی خرابی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
Advertisement