نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت
درخواست صوبائی اسمبلی کےاسپیکر اورارکان نےآرٹیکل 255 کےتحت دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینےکے لیے نامزد کیاجائے،عدالت


پشاور:خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کا عمل تعطل کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حلف نہ دلائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر حکمنامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔
ادھر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سہیل آفریدی کی کامیابی کی سمری گورنر ہاؤس بھجوائی، سمری میں کہا گیا کہ ’وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے، ان سے آئین و قانون کے مطابق حلف لیا جائے۔‘
تاہم گورنر ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، لہٰذا فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔
بعدازاں، پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف نہ لیے جانے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دستیابی سے متعلق فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج دوپہر ایک بجے تک عدالت کو مطلع کریں کہ آیا گورنر سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔
عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا دستیاب نہیں ہیں، تو اسپیکر صوبائی اسمبلی یا کسی اور مجاز شخصیت کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست صوبائی اسمبلی کےاسپیکر اورارکان نےآرٹیکل 255 کےتحت دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینےکے لیے نامزد کیاجائے۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف) نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل چیلنج کردیا جس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں سہیل آفریدی کو قائدِ ایوان منتخب کیا گیا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران ووٹنگ میں 90 ارکانِ اسمبلی نے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ اپوزیشن ارکان نے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

