Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا

کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹوںمیں سونا مزید 6 ہزار روپے مہنگا ہو ا ہے ،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 14th 2025, 2:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میںاضافے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح  10 گرام سونے کی قیمت 5916 روپے اضافے سے 3لاکھ73 ہزار 28 روپے ہوگئی ہے۔

دوسریی جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 69 ڈالر اضافے سے4140 ڈالر ہو گیا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement