ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر حالیہ چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے سامان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف مالیاتی تحقیقات اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، جماعت کے عہدیداروں اور کارکنان کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی چھان بین جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں کئی بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، جنہیں پرتشدد احتجاج کی مالی معاونت میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فنڈنگ میں ملوث افراد کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ (ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا اسٹاپ لسٹ) میں شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی بیرونِ ملک روانگی روکی جا سکے۔
ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے کروڑوں مالیت کا سامان برآمد
ادھر پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر حالیہ چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے سامان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق، چھاپے کے دوران پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق، گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی، جبکہ بھارتی کرنسی میں 50 ہزار روپے بھی شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے اور مالیاتی تحقیقات کا مقصد پرتشدد سرگرمیوں کی فنڈنگ کے ذرائع کا سراغ لگانا اور قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہے۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 4 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 دن قبل
