خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں میں علی امین گنڈاپور مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی وزارتوں کے حصول کے لیے متحرک ہو چکے ہیں


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ سطحی مشاورت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جاری ہے، جس میں آئندہ صوبائی کابینہ کی تشکیل پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، زیادہ تر پرانے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم کچھ نئے اور فعال چہروں کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں میں علی امین گنڈاپور مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی وزارتوں کے حصول کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔
کئی اہم رہنما کابینہ میں جگہ پانے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چکر لگا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کو کابینہ میں ردوبدل کے اختیارات مل گئے
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ میں رد و بدل کے مکمل اختیارات دے دیے ہیں، تاہم صرف مزمل اسلم کو بطور مشیر خزانہ نامزد کرنا عمران خان کی جانب سے براہ راست فیصلہ تھا۔
سابق وزرا کی واپسی اور سیاسی چالاکیاں
ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہرام ترکئی اور اسد قیصر کے بھائیوں کو سابقہ کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد اب سہیل آفریدی کے منتخب ہوتے ہی شہرام ترکئی اور عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ تیز کر دی ہیں۔

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 10 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 5 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 10 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 6 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 5 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 9 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 6 گھنٹے قبل

چین نے پاکستان و امریکا کے درمیان معدنی نمونوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 6 گھنٹے قبل