الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
خصوصی طور پر 500 بچوں کے لیے اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔ امدادی سامان جلال پور پیر والا میں 600 اور شجاع آباد میں 400 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا

معروف سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بڑا ریلیف آپریشن مکمل کر لیا۔ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جن میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس، مقامی عمائدین، الخدمت کے رضاکاروں اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل سنے اور کہا "سیلاب ایک تباہ کن آفت تھا، لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کی منظم اور موثر کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ ان علاقوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں اس مشن میں الخدمت کا ساتھ دوں گی۔"
انہوں نے متاثرہ خواتین و بچوں کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہوگا۔
سید عبدالقادر نے اس موقع پر کہا "الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے آغاز سے اب تک ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا ہے، اور اب ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔"
سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی نے کہا کہ "ہم صرف ریلیف تک محدود نہیں، مکمل بحالی تک ساتھ چلنے کا عزم رکھتے ہیں۔ جلد کسان بحالی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔"
ڈاکٹر ذیشان وینس نے کہا "جب فنکار سماجی کاموں میں شامل ہوتے ہیں تو معاشرے میں ہمدردی اور جذبہِ خدمت مزید فروغ پاتا ہے۔"
امدادی سرگرمیوں کے بعد حدیقہ کیانی نے بستی بھوپت والا کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا "آپ ’بنو قابل‘ جیسے پروگراموں میں شامل ہوں، ہنر سیکھیں اور اپنی تقدیر خود سنواریں۔"

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل


