محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی، دھواں اور سموگ پھیلانے والے ہوٹل مالکان تیار رہیں،صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے،ڈی جی عمران حامد


لاہور: صوبائی محکمہ ماحولیات کی جانب سےپنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے حوالے سے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندیاں عائد کردی،تمام ہوٹل اور باربی کیو سٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کھلی جگہوں پر دھواں،چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکم عدولی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت فوری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی، دھواں اور سموگ پھیلانے والے ہوٹل مالکان تیار رہیں،صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے،ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں،چیکنگ اور سیلنگ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے کا مشترکہ ایکشن پلان کے تحت کھلے پکوان والے ہوٹلوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ 15 دن میں سَکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور حکومت پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل


