ٹرمپ نے حال ہی میں مصر میں ایک اجلاس بھی بلایا، جس کا مقصد غزہ کی پٹی سے متعلق مستقبل کے امکانات پر مسلم اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کرنا تھا۔


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’ابراہام معاہدے‘ میں جلد ہی توسیع کی جائے گی، اور انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی اس میں شامل ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جسے جمعہ کے روز نشر کیا گیا، ٹرمپ نے کہا:
"مجھے اُمید ہے کہ سعودی عرب معاہدے کا حصہ بنے گا، اور میں چاہتا ہوں کہ دیگر ممالک بھی شامل ہوں۔ میرا خیال ہے کہ جب سعودی عرب اس میں شامل ہوگا تو باقی سب بھی پیروی کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بدھ تک انہوں نے ان ممالک کے ساتھ ’بہت مثبت بات چیت‘ کی ہے جو معاہدے میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔
"میرا یقین ہے کہ وہ بہت جلد شامل ہو جائیں گے،" ٹرمپ نے کہا۔ یہ انٹرویو جمعرات کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2020 میں ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ابراہام معاہدے پر دستخط کیے تھے، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے پہلے عرب ممالک بنے تھے۔ بعد ازاں مراکش اور سوڈان بھی اس عمل کا حصہ بنے۔
ٹرمپ نے حال ہی میں مصر میں ایک اجلاس بھی بلایا، جس کا مقصد غزہ کی پٹی سے متعلق مستقبل کے امکانات پر مسلم اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کرنا تھا۔ انہوں نے اس کوشش کو نہ صرف غزہ پر جاری تنازع کے خاتمے کا ذریعہ بلکہ پورے خطے میں امن کے قیام کا پیش خیمہ قرار دیا۔
انہوں نے یہاں تک تجویز دی کہ ایران اور اسرائیل، جو ایک طویل عرصے سے دشمن سمجھے جاتے ہیں، ممکنہ طور پر امن معاہدہ کر سکتے ہیں، اور انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے کہا کہ ان کے خیال میں ایران اب امن کا خواہاں ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل





