کھیرے نہ صرف سلاد کا حصہ بن کر فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ ان کا پانی بھی صحت کے لیے انتہائی مؤثر مشروب ثابت ہو سکتا ہے

کھیرے کے پانی میں وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ نہایت سستا، آسان اور مؤثر قدرتی مشروب ہے، جس کے متعدد فائدے درج ذیل ہیں:
1. وزن کم کرنے میں مددگار
کھیرے میں فائبر کی مقدار زیادہ جبکہ کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیں۔
ایک کھیرے میں تقریباً 45 کیلوریز ہوتی ہیں، اور اس کا پانی بنیادی طور پر تقریباً کیلوری فری ہوتا ہے۔
جب آپ سافٹ ڈرنکس یا مصنوعی جوسز کی جگہ کھیرے کے پانی کو اپناتے ہیں تو وزن کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔
2. جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے
عام پانی تو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہی ہے، مگر کھیرے کا پانی اس سے بھی بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔
ایک درمیانے سائز کے کھیرے میں تقریباً 300 ملی لیٹر پانی ہوتا ہے، جو جسم میں پانی کی سطح بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
اس کا ہلکا ذائقہ پانی پینے کو مزید خوشگوار بھی بناتا ہے۔
3. بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون
کھیرے پوٹاشیم اور وٹامن K جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔
پوٹاشیم جسمانی سیال کا توازن قائم رکھنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ وٹامن K خون جمنے کے لیے ضروری ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ایک ہفتے تک کھیرے کا پانی پینے، ورزش کرنے اور نمک کی مقدار کم کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں واضح کمی آتی ہے۔
4. دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خصوصاً فلیونوئڈز، جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔
یہ عمل دل کی صحت بہتر بنانے اور فالج کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
5. ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے
وٹامن K ہڈیوں کی مضبوطی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک کھیرے میں وٹامن K کی یومیہ ضرورت کا تقریباً 40 فیصد حصہ پایا جاتا ہے۔
کھیرے کا پانی باقاعدگی سے پینے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر کھیرے کو بطور غذا بھی استعمال کیا جائے۔
6. جلد کو شفاف اور تروتازہ بناتا ہے
جسم میں پانی کی مناسب مقدار جلد کی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
کھیرے کے پانی میں موجود وٹامن C اور A جلد کو اندر سے نمی فراہم کرتے ہیں، جس سے خارش، جلن اور سوجن میں کمی آتی ہے، اور جلد صاف و شاداب دکھتی ہے۔
7. دائمی بیماریوں سے بچاؤ
کھیرے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں، مخصوص اقسام کے کینسر اور ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
جانوروں پر ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ کھیرے کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل





