جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو
پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے  سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر

شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل  ترین سفر

چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔

چین  کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں  لی نامی خاتون سے  شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔

جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ  'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔

اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ  'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا،  مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll