جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تحلیل، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
تاہم سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، جس کے بعد دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا


اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہو گیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی، جس کے بعد کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے کرنی تھی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔
تاہم سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، جس کے بعد دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔
درخواست میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ زیرِ التوا آئینی درخواست کی منصفانہ اور شفاف سماعت بار کو فریق بنائے بغیر ممکن نہیں، کیوں کہ کیس میں اٹھائے گئے قانونی نکات قانونی برادری اور عدلیہ کی خودمختاری سے جڑے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 2016 کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے مطابق بار کا مقصد قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، اور شہری آزادیوں کا تحفظ ہے۔ بار ماضی میں بھی آئینی بالادستی کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہے، اس لیے اس معاملے میں اسے سنا جانا ضروری ہے۔
اسلام آباد بار نے مؤقف اپنایا کہ اس کے بنیادی فرائض میں اپنے اراکین کو پیشہ ورانہ امور میں سہولت فراہم کرنا، ان کے مفادات کا تحفظ اور دیانتداری و پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا شامل ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بار عدلیہ کو اندرونی یا بیرونی دباؤ سے محفوظ رکھنے اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 17 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 21 گھنٹے قبل









