شِیلڈ اے آئی کے مطابق ایکس بَیٹ کی پہلی آزمائشی پرواز اگلے سال متوقع ہے، جب کہ اس کی باقاعدہ پیداوار 2029 میں شروع کی جائے گی۔


امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی شِیلڈ اے آئی (Shield AI) نے ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ متعارف کرایا ہے، جو ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ (VTOL) کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ نیا ڈرون ’ایکس بَیٹ‘ (X-BAT) بحری اور دشوار گزار علاقوں میں آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ طیارے میں استعمال ہونے والا ہائیو مائنڈ (Hivemind) خودکار نظام اسے خودمختار پرواز، ہدف کی شناخت اور نیویگیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کی بدولت ایکس بَیٹ کو کسی بھی مقام سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے اور اسے رن وے کی ضرورت نہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ڈرون فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے۔ مکمل اسلحے کے ساتھ اس کی آپریشنل رینج 2 ہزار ناٹیکل میل سے زائد ہوگی، جب کہ اس کی لمبائی 26 فٹ اور پروں کا پھیلاؤ 39 فٹ ہے۔
ماہرین کے مطابق، ڈرون کا کمپیکٹ سائز اسے محفوظ رکھنے، منتقل کرنے اور لانچ کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے، جب کہ اس کی کارکردگی روایتی لڑاکا طیاروں کے برابر قرار دی جا رہی ہے۔
شِیلڈ اے آئی کے مطابق ایکس بَیٹ کی پہلی آزمائشی پرواز اگلے سال متوقع ہے، جب کہ اس کی باقاعدہ پیداوار 2029 میں شروع کی جائے گی۔
اگرچہ کمپنی نے ڈرون کی قیمت ظاہر نہیں کی، تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روایتی پائلٹ والے جنگی طیاروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم لاگت کا حامل ہوگا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 منٹ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 5 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل






