پاکستان
اب یہ منافقت نہیں چلنی ، شہباز گل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب یہ منافقت نہین چلنی بلکہ نتائج تسلیم کرنا پڑٰیں گے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ کشمیر میں کامیابی وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کااعتماد ہے جبکہ حزب اختلاف اپنی ملک دشمن قیادت اور سیاست دوںوں پر نظرثانی کرے ۔
انہوں ںے کہا کہ کشمیر عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کرچکے ہیں ، اور محب جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کرنے والوں کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ۔
معاون خصوصی نے کہا کہ نااہل لیگ کے سابق وزیر اعظم نے کل کشمیریوں کو غلام کہہ کر جدوجہد آزادی کی توہین کی ہے۔ آپ کو ووٹ دیں تو کشمیری آزاد اور آپ کو مسترد کر دیں تو کشمیری غلام ؟
دنیا
ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری
امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
پاکستان
وزیر اعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا