Advertisement
پاکستان

کثیرالملکی بحری مشق امن21-،عالمی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی نشست

کراچی:ساتویں کثیرالملکی بحری مشق امن 21-کے دوران منعقدہ عالمی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی نشست ہوئی جس سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 14th 2021, 6:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک بحریہ کی سرپرستی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ”ایک محفوظ اور پائیدار ماحول میں بحری اقتصادیات کی ترقی،بحر ہند کے مغربی خطے کے لیے ایک مشترکہ مستقبل“ کے موضوع پر منعقدہ سہ روزہ عالمی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز کردیا گیا۔کانفرنس کی افتتاحی نشست کے مہمان ِ خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی رہے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ کانفرنس ساتویں کثیرالملکی بحری مشق امن2021-کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔

اس سہ روزہ کانفرنس میں آسٹریلیا، بحرین ، چین ، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، سری لنکا ، سویڈن،ترکی ، برطانیہ اور امریکہ کے نامور قومی و عالمی اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اسکالرز کانفرنس کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔مزید برآں،عالمی وبا کووڈ- 19کی وجہ سے کئی عالمی اسکالرز کانفرنس میں آن لائن بھی شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے عالمی تجارت اور کاروبار کے لیے بحر ہند کے مغربی خطے کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان بحری اقتصادیات کی اہمیت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اوراس ضمن میں حکومت نے میری ٹائم صنعت اور میری ٹائم شراکت داروں کی مدد کے لیے اہم پالیسی اصلاحات کی ہیں۔صدرپاکستان نے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام میری ٹائم خطے کی بلا رکاوٹ سر گرمیوں پر انحصار کرتا رہا ہے جو مستحکم میری ٹائم ماحول کے لیے متفقہ سوچ کا متقاضی ہے،پاکستان کو قدرت نے اہم جغرافیائی مقام سے نوازا ہے جو ایشیاء، افریقہ،یورپ اور دیگر خطوں کے مابین معاشی ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں سی پیک کے ذریعے عالمگیر ربط سازی کی فراہمی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

صدر پاکستان نے کانفرنس کے منتظمین اور شرکاءکو یقین دہانی کروائی کہ ان کی آراءکو مناسب فورمز پرقابل عمل بنایا جائے گا اور یہ آراء ہمارے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں حکومت کی کاوشوں کے لیے مددگاربھی ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ میری ٹائم تحقیق اور میری ٹائم مسائل کے حل کے لیے انسٹیٹیوٹ اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔صدر پاکستان نے ملک میں میری ٹائم آگہی اور ملکی بحری اقتصادیات کی ترقی اور فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کانفرنس کے مہمانوں اور شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔ نیول چیف نے متعدد اقدامات کے ذریعے بحری اقتصادیات اور ملک میں میری ٹائم آگہی کے فروغ کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی جو وہ عالمی اور علاقائی مشترکہ سیکیورٹی کاوشوں میں کردار وخدمات کے ذریعے ادا کررہی ہے۔ سر براہ پاک بحریہ نے کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی اور غیر ملکی مقررین، شرکاءاور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

عالمی میری ٹائم کانفرنس سہ روزہ کانفرنس ہے جو کثیرالملکی بحری مشق امن2021-کے دوران منعقدکی جارہی ہے۔کانفرنس کے پہلے دن کو تین نشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلی نشست کے دوران مہمان خصوصی اور سربراہ پاک بحریہ کے خطابات کے علاوہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کیٹاک لِم نے افتتاحی کلمات ادا کیے جبکہ صدر آزاد جمو ں و کشمیر سردار مسعود خان نے کلیدی خطاب کیا۔ جنوبی افریقہ کی زیرو ایمیشنز ریسرچ اینڈ انیشیئٹوز کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈاکٹر گنٹرپاؤلی نے” عالمی ِمستقبل کے لیے بحری اقتصادی ترقی کی حکمت عملی“ پر آن لائن گفتگو کی۔

پہلے دن کی دوسری نشست کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق تھے۔ قابل ذکر مقررین میں سینیٹر شیریں رحمان شامل تھیں جنہوں نے ”بحر ہند میں جیو اسٹریٹیجک ماحول ، ترقی یافتہ ممالک کے لیے دستیاب مواقع“کے موضوع پر سیرحاصل گفتگو کی۔ کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ، وائس ایڈ مرل سیموئیل پاپارو موثر طریقہ کار کے ذریعے مغربی بحرہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی مضبوطی کے مو ضوع پر اپنے خیالات کا آن لائن اظہار کیا۔ دوسری نشست کے آخری مقرر آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ بریوسٹر تھے جنہوں نے بحر ہند میں بدلتے ہوئے میری ٹائم منظر نامے کے چیلنجز اور مواقع اور علاقائی ریاستوں کے لیے ان کی اثرات پر اظہار خیال کیا۔

کانفرنس کے پہلے دن کی تیسری اور آخری نشست کے مہمان خصوصی وزیر دفاع جناب پرویزخان خٹک تھے۔ اس نشست میں سری لنکا کی نیوی کے ریئر ایڈمرل وائی ایم جی بی جایاتھیلیک نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور علاقائی بحری افواج کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر اپنی رائے دی ۔ جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر ٹموتھی و اکر ز نے بحری اقتصادیات اورسیکیورٹی مینجمنٹ کے متعلق جنوبی افریقہ کے نکتہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے ”ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک ماحول اور انڈو ۔ پیسیفک اسٹریٹیجی“ پر تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔ نشست کی آخری مقررہ انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک ا سٹڈیز بحرین کی ریسرچ ایسوسی ایٹ کمیلی لونز تھیں۔

کانفرنس میں دنیا بھر کے وفود، پاکستان اور دوست ممالک کی مسلح افواج کے آفیسرز ، ماہرین تعلیم ، میڈیا کے نمائند گان اور مقامی اور عالمی تھنک ٹینکس کے محقق شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس آئندہ دو دونوں تک جاری رہے گی جس میں نامور قومی اور عالمی اسکالرز اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کریں گے۔

Advertisement
محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی نوید سنا دی

  • 13 hours ago
ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، پہلا شکار برطانوی نژاد پاکستانی کریم خان ہوں گے

ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، پہلا شکار برطانوی نژاد پاکستانی کریم خان ہوں گے

  • 18 minutes ago
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

  • an hour ago
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

  • 16 hours ago
سہ فریقی سیریز کا  پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

سہ فریقی سیریز کا  پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

  • 2 hours ago
غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے، صدر ٹرمپ

غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے، صدر ٹرمپ

  • 2 hours ago
حماس کے القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین

حماس کے القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین

  • 14 hours ago
ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ٹروڈو

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ٹروڈو

  • 2 hours ago
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد

  • 13 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف نےنوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نےنوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

  • 14 hours ago
چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی

  • 13 hours ago
بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 2 پولیس اہلکاروں  شہید

بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 2 پولیس اہلکاروں شہید

  • an hour ago
Advertisement