Advertisement
پاکستان

یہ ایک الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، مریم نواز

ڈسکہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک الیکشن نہیں ایک جنگ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 14th 2021, 12:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  ڈسکہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے، خواجہ آصف کو نوازشریف سے وفاداری کی سزا مل رہی ہے، پورا پاکستان کہہ رہا ہے  کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،خواجہ آصف نے تکلیف  برداشت کی لیکن نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

مریم نواز  نے کہا کہ  یہ ایک الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے ، نوازشریف عوام سےخود پوچھتے تھے کہ مہنگائی تونہیں ہے،نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا عمران خان کرکٹ کھیلو یہ آپ کےبس کی بات نہیں،نوازشریف نےعوام کے حق میں آوازاٹھائی اورسرنہیں جھکایا۔ نوازشریف نے کہا تھا  عمران خان ہماری جنگ تمہارے بڑوں سے ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں  عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں،نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے۔50لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک کمرہ بھی نہیں ملا،بتایا جائے ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی نوکریاں دی گئیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ  مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں، مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں،عمران خان نے 6 سال میں ایک میٹروبنائی اس کوبھی دھکا لگانا پڑتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےبغیرپنجاب لاوارث ہوگیا ہے،عمران خان کےدائیں گیس چور،بائیں چینی چور،نیچے ساری اے ٹی ایم  ہیں،عمران خان اکیلا نہیں،اس کے آگے آٹا چورپیچھے بجلی چورہیں، پورےپاکستان سےروزگار،روٹی چھین لی گئی،پنجاب سے شہبازشریف چھین لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نےملک سے  دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا، ووٹ کوعزت ضرورملے گی جب 19 فروری کوشیرجیتے گا، عمران خان کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو بجلی کابل دیکر کہنا یہ ہے تمہاراووٹ،19فروری کوووٹ دینا ہے اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے،شیر پر ٹھپہ لگانا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ن لیگ کی سپورٹ کا وعدہ کرتی ہیں،19فروری جعلی اور نااہل حکومت سے نجات کادن ہےنا؟19 فروری کو سرکاری ملازمین پر تشددکا بدلہ لینے کادن ہے یا نہیں؟19فروری آٹاچوروں،چینی چوروں،مہنگائی،کرپشن ،حکومت کے خاتمے کادن ہے یا نہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کوئی بات نہیں کرے گا،کہتا ہے اگر خفیہ ووٹنگ نہیں ہوئی تو بعد میں اپوزیشن والے ہی روئیں گے،ویڈیوریلیز کرنیوالےاوربنانےوالےبھی خود،پیسےلینےاوردینےوالےبھی خود ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ    26مارچ کولانگ مارچ کےلیےنکلیں گے،اب سیٹوں،قانون سازی پرنہیں لانگ مارچ میں جاکربات ہوگی،لانگ مارچ آخری چانس ہے،نااہل کونہ نکالاتوسستی اشیاخواب بن جائیں گی،کروڑں میں سینیٹ کی ایک،ایک سیٹ کاسوداہورہاہے۔کہتےہیں اپوزیشن شوآف ہینڈمیں ساتھ نہیں دےرہی،اب تمہارےایم پی ایزکھسک رہےہیں توشوآف ہینڈیادآگیا،شوآف ہینڈپراپوزیشن تمہاراساتھ نہیں دےگی۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 21 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 19 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement