برطانیہ اور پاکستان کے گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں 15 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں،جین میریٹ


اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نےمزید کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے،دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
جین میریٹ کا خطاب:
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
جین میریٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے گہرے دوطرفہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں 15 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی ماحولیاتی کاوشیں دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

