Advertisement
تفریح

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

وہ کترینہ سے پہلی بارایک ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں،وکی کوشل

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 14th 2025, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

ممبئی : بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی،جس میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بارایک ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔

انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا،وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی کترینہ ان کو میزبانی کے حوالے سے تجاویز دینے لگیں، حالانکہ وہ میزبانی تمام کر چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اگلی ملاقات بھی ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے مذاقاً کترینہ کو اسٹیج پر پروپوز کیا۔

وکی کوشل کا مزید کہنا تھا کہ اس مذاق کے بعد میڈیا پر ان دنوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں جنہون نے بالآخر حقیقت کا روپ دھارا اور 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

خیال رہے کہ دونوں کے یہاں حال ہی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
Advertisement