کپتان شبمن گل گردن کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہو سکتے ہیں


بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کو میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان شبمن گل گردن کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی کپتان کو یہ انجری جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران آئی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا، ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد کے دوران انہیں گردن پر کالر پہنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو بیٹنگ کے بعد گردن میں تکلیف اور حرکت میں رکاوٹ محسوس ہوئی، جس کے باعث صورت حال تشویشناک ہو گئی، بعد ازاں ہفتے کی شام سروائیکل کالر میں انہیں اسپتال جاتے دیکھا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ شبمن گل اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی رہیں گے، کرکٹر انجری کی شدت جاننے کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد علاج اور دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل




