غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
وزیر داخلہ کی امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار، عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداست نہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔ دورے کے دوران وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے۔
پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے سفر سے روک دیا گیا، جس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک مسافر بیرون ملک بھیجا جا رہا تھا، جسے امیگریشن عملے نے کاؤنٹر پر روک لیا، آف لوڈ کئے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مسافروں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر نہ صرف شاباش دی بلکہ اپنی جیب سے انعام بھی دیا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت جانے والے مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی ہر صورت تصدیق کی جائے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

