قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں،حکام


ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے بلا تعطل جاری رہا جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ابتدا میں شدید ٹھنڈ کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر رش کم رہا، تاہم سورج نکلنے کے بعد ووٹرز کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی، جس کے بعد مختلف پولنگ اسٹیشنز میں سرگرمی بڑھتی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور شہری اپنے پسندیدہ امیدواروں کے نام اور نشان پر مہر لگائیں گے،ووٹنگ کے دوران این اے 104 فیصلہ آباد میں معذور میاں بیوی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
پی پی 269 گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کرم داد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے دوران بے نظمی ہوئی جہاں پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوارکے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے جس پر کچھ وقت کےلیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
انتخابات کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر آئیں، پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے کرجانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور الیکشن کمشنر پنجاب میں کنٹرول روم قائم ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حلقے
این اے 18
این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے،یہ نشست پی ٹی آئی کےعمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
این اے 96
فیصل آباد کےحلقہ این اے 96 میں 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور یہاں ن لیگ کے طلال بدر چوہدری کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوگا،یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔
این اے 104
فیصل آباد کےحلقہ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے سبب خالی ہوئی تھی۔
این اے 185
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 8 امیدوار میدان میں ہیں اور یہاں ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ متوقع ہے،یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی۔
این اے 143
این اے 143 پنجاب کے شہر ساہیوال کا تیسرا بڑا حلقہ ہے اِس میں بھی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ے، حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔
این اے 129
قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں مجموعی طور پر 3 سو 34 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں جبکہ 70 پولنگ سٹیشنز مرد و خواتین کے مشترکہ ہوں گے، این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق این اے-129 لاہور کا ایک اہم حلقہ ہے اور یہ الیکشن بھی اہم ہے کیونکہ یہ شہر کے مرکزی حلقوں پر مشتمل ہے، یہاں کی جیت کا براہ راست تعلق لاہور کی مجموعی سیاسی سمت سے ہوتا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات
حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، دو ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد جہنم واصل اور 887 زخمی ہوئے،عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل

نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ
- ایک دن قبل

لکی مروت: دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ایران کا ابراہام لنکن بحری بیڑے پر حملہ ،عراق میں امریکی فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل

دوسرا ونڈے : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف
- ایک دن قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 20 گھنٹے قبل

آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز نے کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری
- 20 گھنٹے قبل

عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام،وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل










