پاکستان فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس گزر گئے
وحید مراد نے 24 سالہ کیرئیر میں 6 نگار ایوراڈ اپنے نام کیے جبکہ وفات کے 27 سال بعد حکومت نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا


ویب ڈیسک: پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو کہلائے جانے والے مایہ ناز اداکار وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس کا عرصہ بیت گیا۔
وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ئوے،انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی، وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور معاون اداکار فلم ’’اولاد‘‘ سے کیا جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم’’ ہیرا اور پتھر ‘‘تھی جو کامیاب رہی اور فلمی شائقین نے انہیں چاکلیٹی ہیرو قراردیا۔
اس کے بعد 1966ء میں بننے والی وحید مراد کی فلم ارمان نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،وحید مراد نے اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی اور پشتو فلموں سمیت 125 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وحید مراد واحد پاکستانی اداکار تھے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور جوبلیاں کیں، ان کی کامیاب فلموں میں ’دل میرا دھڑکن تیری‘، ’ہیرا اور پتھر‘، ’ارمان‘، ’عندلیب‘، ’مستانہ ماہی‘، ’دیور بھابھی ‘، ’نصیب اپنا اپنا‘ اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔
وحید مراد پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے سٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی، انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور مصنف اور پروڈیوسر بھی خدمات سر انجام دیں، فنی خدمات کے صلے میں وحید مراد کو نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ، نیشنل ایوارڈ سمیت دیگر کئی ایوارڈز ملے۔
وحید مراد نے 24 سالہ کیرئیر میں 6 نگار ایوراڈ اپنے نام کیے جبکہ وفات کے 27 سال بعد حکومت نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو کراچی میں انتقال کر گئے، سال 2011ء میں حکومت پاکستان نے وحید مراد کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا۔
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 15 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 2 دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 19 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 18 گھنٹے قبل










