راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے،جبکہ اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائےگا، پولیس ذرائع


راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ یہ اضافی سکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہےگا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون،گیٹ 5،فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی،پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12گھنٹےکی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گے،جبکہ مجموعی طور پر اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے،جبکہ اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائےگا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی ہے اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 گھنٹے قبل



